MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

فواد چوہدری کیخلاف مقدمے کی تفصیلات سامنے آگئیں

0 189

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے خلاف درج مقدمے کی تفصیلات بھی سامنے آگئی ہیں، پی ٹی آئی رہنما کے خلاف مقدمہ گزشتہ رات تھانہ کوہسار میں درج کیا گیا تھا اور فواد چوہدری کے خلاف کارروائی سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید کی درخواست پر کی گئی۔

- Advertisement -

ایف آئی آر کے مطابق فواد چوہدری نے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن کی حیثیت ایک منشی کی ہو گئی ہے، جو لوگ نگران حکومت میں لگ رہے ہیں ان کا سزا ہونے تک پیچھا کریں گے، حکومت میں شامل لوگوں کو ان کے گھروں تک چھوڑ کر آئیں گے۔فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن، ان کے ممبران اور ان کے خاندانوں کو بھی خبردار کیا تھا۔پولیس ذرائع کا بتانا ہے کہ فواد چوہدری کو اسلام آباد منتقل کرنے پر جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا اور اسلام آباد پولیس فواد چوہدری کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کی استدعا کرےگی ۔پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کو اسلام آباد پولیس نے لاہور سے رات دیر گئے ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب ان کی رہائش گاہ سےگرفتار کیا تھا اور اب اطلاعات ہیں کہ اسلام آباد پولیس فواد چوہدری کو موٹر وے کے ذریعے لیکر اسلام آباد روانہ ہو گئی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.