MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

شاہین آفریدی نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

0 219

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

مکہ مکرمہ (مسائل نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔ تفصیلات کے مطابق شاہین آفریدی نے اپنے مداحوں کو عمرہ ادا کرنے کی خبر سوشل میڈیا پر حرم شریف میں لی گئی ایک تصویر اپ لوڈ کرتے ہوئے دی۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ تصویر میں فاسٹ بولر کو خانہ کعبہ کے سامنے احرام باندھے کھڑے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، شاہین شاہ آفریدی نے تصویر کے کیپشن میں الحمداللہ لکھا۔
اس کے علاوہ پاکستان ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد عمرہ ادائیگی کیلئے سعودی عرب میں پہنچے ہیں، پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد ان دنوں عمرے کی ادائیگی کیلئے حجاز مقدس میں موجود ہیں جہاں سرفراز احمد کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں وہ اپنے بیٹے عبداللہ کو کندھے پر بٹھائے چلے جارہے ہیں۔
دوسری جانب پاکستانی کھلاڑی نعمان علی نے بھی عمرے کی سعادت حاصل کرلی ہے، نعمان علی نے ٹوئٹر پر خانہ کعبہ سے لی گئی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اللہ کا شکر اد ا کیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.