MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

مریم نواز کی لندن سے وطن واپسی کا پروگرام طے پا گیا

1 209

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز کی لندن سے پاکستان واپسی کا پروگرام طے پا گیا اور وہ 29 جنوری بروز اتوار کو پاکستان واپس آئیں گی۔(ن) لیگی ذرائع کے مطابق مریم نواز غیرملکی ایئرلائن سے 28جنوری کوہیتھرو ایئرپورٹ سے روانہ ہوں گی اور29جنوری شام 4 بجے لاہور پہنچیں گی جبکہ انکے ہمراہ فیملی کے چند افراد بھی لاہور پہنچیں گے۔مریم نواز لندن میں 4ماہ تک قیام کے بعد وطن واپس پہنچ رہی ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مقرر ہونے کے بعد وطن واپسی پر وہ سیاسی طور پر متحرک نظر آئیں گی۔ واضح رہے کہ رواں ماہ مریم نواز کے جینیوا میں گلے کے دو گلینڈز کا 3 گھنٹے طویل آپریشن کیا گیا جو کامیاب رہا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد(مسائل نیوز)مسلم لیگ (ن )نے مریم نواز کی وطن واپسی پر ان کا بھرپور استقبال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.