MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

موجودہ حکومت 2،3 ہفتے کی مہمان ہے، فواد چوہدری کا دعویٰ

4 237

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

فیصل آباد (مسائل نیوز)تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ موجودہ حکومت 2،3 ہفتے میں چلی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے آئی این پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد شہبازحکومت کو گھربھیجنا ہے،

- Advertisement -

ہم اعتماد کا ووٹ اور تحریک عدم اعتماد کا آپشن استعمال کرنا چاہتے ہیں۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ دیکھتے ہیں پارلیمانی پارٹی اعتماد کے ووٹ سے متعلق کیا فیصلہ کرتی ہے، پارلیمانی پارٹی کہتی ہیکہ اعتماد کے ووٹ کیلئے ایوان جانا ضروری ہے تو دیکھیں گے، ایوان میں جانا چاہیے تو جاسکتے ہیں۔قومی اسمبلی میں واپسی کے حوالے سے پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہم اعتماد کے ووٹ کے لیے اسمبلی جاسکتے ہیں اور کوئی مقصد نہیں، 2 لوگ رہ گئے ہیں ان کا پتہ چل جائے تو شہباز حکومت نمبرز پورے نہیں کرسکیں گے، 2 اور 3دن میں صورتحال واضح ہوجائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ رن آف الیکشن سے متعلق کچھ کہنا قبل ازوقت ہے، بچوں کی طرح یہ اقتدارسے چمٹے بیٹھے ہیں، جو حرکتیں یہ کررہے ہیں معیشت بھی اس کی اجازت نہیں دیتی۔فواد چوہدری نے دعویٰ کیا کہ موجودہ حکومت 2،3 ہفتے میں چلی جائے گی، جو صورتحال ہیاس میں یہ حکومت مزید نہیں چل سکتی۔رہنما تحریک انصاف نے بتایا کہ یہ جو پالیسی لے کر چل رہے ہیں نظر آرہا ہے آئی ایم ایف پروگرام مزید نہیں چلے گا، ملکی صورتحال گھمبیر ہے ایسے میں کوئی بھی حکومت نہیں چل سکتی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

4 Comments
  1. […] آباد(مسائل نیوز) تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ صدر مملکت اب بھی اعتماد کے ووٹ کا کہہ سکتے […]

  2. […] (مسائل نیوز) تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ آج لاہور ہائیکورٹ میں توشہ خانہ کیس کی […]

  3. […] آباد (مسائل نیوز) تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اسمبلی تو اس وقت ربڑ اسٹیمپ بن کر رہ گئی […]

  4. […] آباد (مسائل نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی گرفتاری پر اسلام آباد پولیس کا بیان سامنے آ گیا […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.