MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ٹھٹرتی سردی میں آٹے کی لائن میں لگا شخص جان کی بازی ہار گیا

1 223

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

خانیوال(مسائل نیوز) سستے آٹے کا حصول ایک اور غریب شہری کی جان لے گیا۔ٹھٹرتی سردی میں آٹے کی لائن میں لگا شخص جان کی بازی ہار گیا۔یہ افسوسناک واقعہ خانیوال کے علاقے سرائے سدھو میں پیش آیا جہاں نواحی علاقے محسن شاہ کا رہائشی آٹے کے حصول کے لیے علی الصبح لائن میں لگا ہوا تھا۔آٹے کا انتظار غریب محنت کش کی جان لے گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق متوفی کو لوڈر رکشہ پر مقامی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے موت کی تصدیق کی۔اس سے قبل ایک افسوسناک واقعہ میرپورخاص میں پیش آیا جہاں سستا آٹا لینے کے دوران رش میں گر کر دم گھٹنے کی وجہ سے مزدور جان کی بازی ہار گیا۔عینی شاہدین کے مطابق مزدور کا لوگوں کے پیروں تلے آنے اور دم گھٹنے سے انتقال ہوا۔
جاں بحق ہونے والا 38 سالہ شخص 6 بچوں کا باپ تھا۔

- Advertisement -

جانبحق مزدور کے لواحقین نے پریس کلب کے سامنے لاش رکھ کر احتجاج کیا۔دوسری جانب وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ ملک میں گندم کے وافر ذخائر موجود ہیں،ملک میں کسی کو گندم کی مصنوعی قلت پیدا کرکے ناجائز منافع خوری کی اجازت نہیں دیں گے،صوبے اپنے اور پاسکو کے ذخائر سے گندم کی فلور ملز تک بروقت رسد یقینی بنائیں اور گندم اور آٹے کی بروقت ترسیل کیلئے اپنی گورننس بہتر کریں. اسلام آباد میں اعلی سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ پانچ دن میں حکومت کے اقدامات کی بدولت آٹے کے 40 کلو کے تھیلے کی قیمت میں تقریباً 1000 روپے کی کمی واقع ہوئی جو خوش آئند ہے،متعلقہ وفاقی و صوبائی ادارے آٹے اور گندم کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت اقدامات کریں،حکومت غریب عوام کیلئے آٹے کی مصنوعی قلت سے مہنگائی پیدا کرنے والوں کو قرار واقعی سزا دے گی.

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] (مسائل نیوز)میانوالی میں سستا آٹا لینے کے لیے سرکاری اسٹال پر کھڑا شخص دل کا دورہ پڑنے سے جاں […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.