MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

وزڈن مینز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا اعلان، بابر اعظم کپتان، امام الحق بھی شامل

0 202

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

دبئی (مسائل نیوز)وزڈن مینز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کردیا گیا ہے جس میں دو پاکستانی کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔مینز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں پاکستان کے بابر اعظم کو اس ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے،پاکستان کے امام الحق بھی ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں شامل ہیں۔اس کے علاوہ آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ، ایڈم زمپا،نیوزی لینڈ کے ٹام لیتھم (وکٹ کیپر) اور ٹرینٹ بولٹ بھی اس ٹیم کا حصہ ہیں۔وزڈن مینز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں بھارت کے سریاس ائیر اور محمد سراج بھی ون ڈے ٹیم میں شامل ہیں۔ جنوبی افریقا کے راسی وین ڈر ڈوسن، بنگلا دیش کے مہدی حسن اور ویسٹ انڈیز کے الزاری جوزف شامل ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.