دہشتگرد عناصر بزدلانہ حملوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے،سردار رند
سبی(جی این ایم) بلوچستان اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈررند قبائل کے سربراہ چیف آف رند سرداریار محمد رند نے کوئٹہ سائنس کالج دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے پرامن ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کامیاب نہیں ہونے دیںگے دہشتگرد عناصر ایسے بزدلانہ حملوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے
- Advertisement -
انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر زور دیا کہ وہ بم دھماکے میں ملوث عناصر کی جلد گرفتارکرکے ملزماں کو بے نقاب کےا جائے ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے ٹھوس بنےادوں پر اقدامات اٹھاکر عوام کی حفاظت کے لئے تمام وسائل بروئے کار لایا جائے انہوں نے بم دھماکہ میں جان بحق ہونے والوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رند قبائل اس غم کی گھڑی میں برابر کے شریک ہے واقعہ میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کرتے ہوئے جان بحق افراد کے ایصال ثواب کے لئے بھی دعا کی۔