ون ڈے سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کے بعد کیوی کپتان کین ولیمسن نے بڑا اعلان کر دیا
اسلام آباد (مسائل نیوز )نیوزی لینڈکرکٹ ٹیم کےکپتان کین ولیمسن کا کہنا ہےکہ پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کسی چیلنج سے کم نہیں ہےکیونکہ ہوم گراؤنڈ کا ایڈوانٹیج پاکستان ٹیم کو حاصل ہوگا۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نیوزی لینڈ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے ورلڈکپ کی تیاری میں مدد ملے گی۔کیوی کپتان کا کہنا تھا کہ ہماری گزشتہ سیریز بارش کی نذر ہوگئی تھی، اس لیے یہ اچھا موقع ہےکہ وہ ون ڈے سیریز جیت کر ورلڈکپ 2023 کی تیاری کا آغاز اچھے انداز سے کریں۔ایک سوال پر کیوی ٹیم کے کپتان نےکہا کہ ان کی توجہ آئی سی سی ون ڈے رینکنگ پر نہیں ہوتی بلکہ وہ اپنی توجہ سیریز کے نتائج پر مرکوز رکھتے ہیں۔