MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بلوچستان میں بہت جلد تبدیلی آنے والی ہے،یار محمد رند

1 392

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

سبی(جی این ایم) بلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر رند قبائل کے سربراہ چیف آف رند سردار یار محمد رند نے کہ بلوچستان میں بہت جلد تبدیلی آنے والی ہے موجودہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کے ساتھ وہی لوگ ہیں جو سابقہ حکومتوں کی تباہی میں شامل تھے بلوچ سردار تعلیم دشمن نہیں بلکہ تعلیم دوست ہیں جس کا واضح ثبوت صوران میں بلوچستان کی بہترین درس گاہ موجود ہے بلوچستان کے 31ڈسڑکٹ مں بوائز اور 7ڈویژن میں گرلز کےڈٹ کالج بنانے کے لئے بھرپور آواز بلند کروں گا

- Advertisement -

ان خیالات کا اظہار انہوں نے رند ہاوس سبی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ سید فرید شاہ دوپاسی ، وڈیرہ علی احمد ، ڈی ایچ او کچھی ڈاکٹر لیاقت علی ، وڈےرہ عطائی خان رند ، حاجی داود رند ، حاجی عبدالستار رند ، وڈیرہ فدا علی رند ، میر حبیب الرحمن رند ، حاجی نصیب اللہ رند ملک فقیر محمد رند ، ملک عارف علی، میر سعد اللہ رند، میر شاہ جہان رند ، ناشاد بلوچ ،میر شاہ زمان رند ،

سبی پریس کلب کی وائس چیئرمین ڈاکٹر قاسم شاہ بخاری ، سبی پریس کلب کے صدر حاجی سعید الدین طارق ، سینئر نائب صدر میر سلیم گشکوری ، سینئر جوائنٹ سیکرٹری سید طاہرعلی ، سید جاوید شاہ کے علاوہ کچھی سبی کے رند قبائل عمائدین بھی موجود تھے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.