MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عمران خان نے توہین عدالت کیس میں سپریم کورٹ میں جواب جمع کرا دیا

0 218

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے توہین عدالت کیس میں سپریم کورٹ میں جواب جمع کرا دیا، تفصیلی جواب کیلئےعدالت سے 3 نومبر تک کی مہلت بھی مانگ لی۔ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ 25 مئی لانگ مارچ کے حوالے سے پی ٹی آئی لیڈر شپ کی جانب سے میری طرف سے کرائی گئی کسی یقین دہانی کا مجھے علم نہیں ہے، سپریم کورٹ کے ڈی چوک نہ آنے کے فیصلے کا بھی علم نہیں، عدلیہ کا احترام ہے اور سپریم کورٹ کے کسی حکم کی خلاف ورزی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے جواب طلب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے مطابق پی ٹی آئی نے 25 مئی کے لانگ مارچ میں ریلی کو پر امن رکھنے کی یقین دہانی کروائی تھی، عمران خان اور اُن کے وکلا نے یقین دہانی کرائی تھی کہ توڑ پھوڑ نہیں کی جائے گی ورنہ توہین عدالت ہوگی۔
دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ یقین دہانی عمران خان کی جانب سے وکلا نے کرائی تھی، عمران خان کے بیان سے لگتا ہے انہیں عدالتی حکم سے آگاہ کیا گیا، عمران خان کو کیا بتایا گیا اصل سوال یہ ہے، وہ آکر عدالت کو واضح کردیں کس نے کیا کہا تھا؟۔

- Advertisement -

اس موقع پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا تھا کہ بابر اعوان، فیصل چوہدری نے عمران خان کی طرف سے یقین دہانی کروائی تھی کہ سڑکیں بلاک ہوں گی نہ مختص مقام سے آگے جائیں گے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ مناسب ہو گا حکومتی الزامات پر یقین دہانی کرانے والوں سے جواب مانگ لیں، نوٹس میں یقین دہانی کا ذکر ہے لیکن تحریری طور پر کہاں ہے؟ تحریری مواد نہ ہوتو کسی کو بلانے کا فائدہ نہیں۔ بعد ازاں سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی تھی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.