MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

میرے پاس موجود 30 فیصد انگلش ختم ہو گئی انگریزی میں سوال پر نسیم شاہ کا دلچسپ جواب

0 200

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے انگریزی میں سوال پوچھنے والے صحافی کو دلچسپ جواب دے دیا۔ نسیم شاہ کی جانب سے راولپنڈی میں کی گئی پریس کانفرنس کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وائرل ہونے والے

- Advertisement -

ویڈیو کلپ میں ایک صحافی کو نسیم شاہ سے انگریزی میں سوال پوچھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔پریس کانفرنس کے دوران صحافی نے انگلش میں سوال کیا جس کا نسیم شاہ نے جواب دیا، اسی صحافی نے دوبارہ انگریزی میں سوال کیا تو فاسٹ بولر نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ بھائی میرے پاس صرف 30 فیصد انگلش ہے وہ بھی اب ختم ہو گئی ہے۔نسیم شاہ کے جواب کے بعد پریس کانفرنس میں موجود سب لوگ تیز آواز میں ہنسنے لگے۔پریس کانفرنس کے دوران ایک آدمی نے کہا کہ اب آخری دو سوال ہوں گے، ایک اردو اور ایک انگلش میں ہو گا۔جس پر نسیم شاہ کو کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ خدا کا نام لوں۔واضح رہے کہ راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نسیم شاہ نے کہا تھاکہ انگلینڈ کے کرکٹر جیمز اینڈرسن کا اس عمر میں کھیلنا بہت بڑی بات ہے،وہ ایک لیجنڈ ہیں، ان سے سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.