MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

حکومت کی پھر عوام کی چیخیں نکالنے کی تیاریاں

0 676

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) حکومت کی ایک بار پھر عوام کی چیخیں نکالنے کی تیاریاں، یکم نومبر سے پٹرولیم مصنوعات 8 روپے لٹر تک مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ حتمی منظوری وزیراعظم عمران خان دیں گے۔ذرائع کے مطابق پٹرول ساڑھے 6 روپے فی لٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے۔

- Advertisement -

ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے فی لٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اعلان کل وزارت خزانہ کرے گی۔پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ لیوی اور ٹیکسز کی موجودہ شرح پر کیا گیا ہے۔ حکومت ٹیکسز اور لیوی میں ردودبدل کر کے عوام کو ریلیف دے سکتی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق پندرہ روز کے لئے ہوگا۔ عالمی منڈی میں قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.