جعفرآباد: ڈی جی پی ڈی ایم اے کی سکواڈ کی گاڑی کو حادثہ، پولیس اہلکار جاں بحق
جعفر آباد(مسائل نیوز)جعفرآباد میں ڈی جی پی ڈی ایم اے بلوچستان جہانزیب خان کی اسکواڈ کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی۔
- Advertisement -
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق، 2 کانسٹیبل زخمی ہوگئے، ڈی جی پی ڈی ایم اے کی سکواڈ کی گاڑی کو حادثہ بائی پاس ممل کے مقام پر پیش آیا۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے بلوچستان جہانزیب خان جہانزیب خان سیلابی صورتحال کا جائزہ لینے ڈیرہ اللہ یار آئے تھے، حادثہ کیسے پیش آیا، پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا۔