آزمائش کی اس گھڑی میں ہم سب کو مل کر سیلاب متاثرین کی بحالی میں اپنی خدمات دینے کی اشد ضرورت ہے،عمران ابراہیم بنگلزئی
ڈھاڈر(مسائل نیوز)سیلاب متاثرین کی بحالی کا عمل جاری ہے 250 سے زیاد افراد کو ریسکیو کیا گیا ہے سیلاب میں پھنسے مزید افراد کو لونی گاوں کے جوان تیراکوں کے زریعے ریسکیو کے عمل کو جاری رکھا ہوا ہے بہت جلد بحالی کے عمل میں کامیابی حاصل کریں گے ڈپٹی کمشنر کچھی میر عمران ابراہیم بنگلزئی
یہ بات انہوں نے سیلاب متاثرین کے کیمپ کے دورے کے موقع پر بات کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ آزمائش کی اس گھڑی میں ہم سب کو مل کر سیلاب متاثرین کی بحالی میں اپنی خدمات دینے کی اشد ضرورت ہے قدرتی آفات کا مقابلہ تو نہیں کیا جاسکتا ہے لیکن ہم اس سے ہونے والے نقصان کی بحالی میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں کریں گے کچھی ضلع کو بولان ندی اور ناڑی ندی کے دو دو لاکھ کیسیکو سیلابی ریلے نے بہت نقصان پہنچایا ہے سیلابی ریلوں نے کچھی کے کئی دہیاتوں کے زمینی رابط منقطع کیا ہے جس کی وجہ سے ریلیف فراہم کرنے میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جیسے جیسے زمینی رابط بحال کیا جا رہا ہے ریلیف راشن فراہم کرنے میں میری تمام تحصیلوں کی انتظامیہ اپنی خدمات کے عمل کو جاری رکھے ہوئے ہیں اور محکمہ صحت کو بھی سختی سے ہدایت جاری کی ہوئی کہ وہ فری میڈیکل کیمپ کے عمل کو جاری رکھے کیونکے سیلاب سے متاثرہ افراد کو طب کی سہولت میں کسی قسم کی کمی نہ ہو انہوں نے کہا کہ این اے 65 بولان نیشنل ہائی وے کی بحالی کاکام پہلے روز سے جاری ہے جس میں ایری گیشن لوکل گورنمنٹ میونسپل کمیٹی ڈھاڈر کا عملہ دن رات کام جاری رکھے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کچھی کے جوان ضلعی انتظامیہ کے ساتھ رضاکارانہ طور پر سیلاب متاثرین کے بحالی میں ہمہ وقت ہمارا ساتھ دے رہے ہیں انکی حوصلہ افزائی اور رضاکارانہ کام کو سہراتا ہوں انہوں نے کہا کچھی کے عوام ایک پھولوں کے گلدستے کے مانند ہے انکو کسی صورت بکھرانے نہیں دیں گے سیلاب متاثرین کے حوصلے بلند ہیں ضلعی انتظامیہ کی دن رات اپنی تینوں تحصیلوں کی انتظامیہ کی ٹیم کے ساتھ سیلاب متاثرین کے بحالی میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی نہیں کر رہی ہے کئی دیہاتوں کا زمینی رابط بحال ہو چکا ہے اور ریلیف راشن بھی فراہم کیا گیا ہے مزید دیہاتوں کا زمینی رابط بحال کرنے میں ہمارے لیویز فورس اور متعلقہ ادارے کوشیش جاری رکھے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کچھی کے تمام ریلیف کیمپوں میں سیلاب متاثرین عوام میں کھانے پینے کی اشیاء دی جا رہی ہیں انہوں نے کہا موجودہ بارش کے اسپیل سے کچھی کو بہت بڑی جانی نقصان ہونے کا اندیشہ تھا جیسے بروقت مخلتف علاقوں میں سیلابی ریلوں کو تقسیم کرکے بچا لیا گیا ہے اس اسپیل سے اب تک سیلاب سے 7 افراد ہلاک ہوئے ہیں ان کے گھرانوں کو بہت جلد امداد فراہم کی جائے گی ڈپٹی کمشنر کچھی میر عمران ابراہیم بنگلزئی نے کہا سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے ہماری تمام تر جدوجہد جاری ہے