MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

جمائما کی سیلاب زدگان کی امداد کیلئے الخدمت کو عطیات دینے کی اپیل

1 719

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لندن(مسائل نیوز) سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے سیلاب زدگان کی امداد کے لیے الخدمت کو عطیات دینے کی اپیل کی ہے۔تفصیلات کے مطابق سیلاب کے باعث بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا ہے، ساڑھے 1100 سے زائد

- Advertisement -

افراد سیلابی ریلوں کی نذر ہو گئے اور لاکھوں افراد بے گھر ہو گئے ہیں، 10 لاکھ کے قریب مویشی ہلاک ہو گئے جبکہ لاکھوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہو گئیں۔حکومت پاکستان اور بین الاقوامی اداروں کے ساتھ ساتھ دوست ممالک اور نجی و غیر ملکی فلاحی ادارے بھی سیلاب زدگان کی مدداور اپیل کررہے ہیں ۔چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے بھی پاکستانی کے سیلاب زدگان کی مدد کے لیے سوشل میڈیا پر اپیل کی ہے۔جمائما نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں لکھا کہ سیلاب زدگان کی امداد کے لیے الخدمت کو عطیات دیں، الخدمت سیلاب سے متاثرہ تمام علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف کے کام کر رہی ہے۔عمران خان کی سابق اہلیہ نے الخدمت کا لنک شیئر کیا اور ساتھ فلاحی ادارے کا بینک اکاؤنٹ نمبر بھی شیئر کیا۔اس کے علاوہ جمائما گولڈ اسمتھ نے سیلاب زدگان کو عطیات دینے کیلئے خیبرپختونخواہ اور پنجاب حکومت کے ریلیف فنڈ کے اکاؤنٹ نمبرز بھی شیئر کیے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سابقہ اہلیہ جمائما نے ملکہ الزبتھ دوم کے انتقال پر پرانی یادگار تصاویر […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.