اسلام آباد(مسائل نیوز) نیپرا نے ایک ماہ کیلئے بجلی 4 روپے 34 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی،نیپرا نے جولائی کیلئے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیپرا حکام کے مطابق جولائی کیلئے ایف سی اے 5 روپے کم ہوا ہے،جولائی میں ایف سی اے کی اصل لاگت 10 روپے 98 پیسے تھی،جبکہ جولائی میں ریفرنس فیول لاگت 4 روپے 69 پیسے بنتا ہے۔
نیپرا حکام نے کہا کہ میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی سے 7 ارب 52 کروڑ کا اضافی بوجھ پڑا ،آر ایل این جی کی قلت کے باعث 6 ارب 93 کروڑ کی نقصان ہوا۔سسٹم میں خرابیوں کے باعث 46 کروڑ سے زائد کا نقصان ہوا،سی پی پی اے نے 4 روپے 69 پیسے اضافہ مانگا۔ نیپرا کے ایک ممبر نے سوال لیگل ممبر سے پوچھا کہ گزشتہ روز عدالت کی جانب سے کیا حکم آ یاہے،کیا ہائیکورٹ نے کوئی اسٹے دیا؟ نیپرا کے لیگل ممبر نے بتایا کہ عدالت کا تحریری حکم نامہ نہیں ملا،نیپرا ممبر نے سوال کیا کہ عدالتی فیصلےسے کیا اثر ہوگا؟ نیپرا حکام کو بریفنگ دی گئی کہ 133 ارب روپے کا فرق ہوسکتا ہے۔
حکام این ٹی ڈی سی نے کہا کہ پاور سیکٹر سے اگر133 ارب روپے کا کیش فلو نکل گیا تو بجلی کی فراہمی ممکن نہیں ہو سکے گی،چیئرمین نیپرا کا کہنا تھا کہ عدالت کے حکم کا جائزہ لے کر نیپرا ٹیم کے ساتھ عدالت کی معاونت کی جائے گی۔ خیال رہے کہ گزشتہ لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے بجلی بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ کی وصولی معطل کی۔ لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے بجلی بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ کی وصولی معطل کر دی۔ عدالت نے آئیسکو کے سربراہ کو 15 ستمبر کو طلب کرلیا۔ واپڈا، نیپرا کو ٹیکس وصولی سے روک کر آئندہ سماعت پر جواب طلب کر لیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں بجلی کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے خلاف ایک اور درخواست دائر کی گئی تھی۔
Get real time updates directly on you device, subscribe now.