MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کور کمانڈر بلوچستان کی صوبائی سیکرٹری خوراک سے ملاقات، آٹے کی قلت پر تبادلہ خیال

0 483

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (مسائل نیوز) کمانڈر 12کور لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور سے صوبائی سیکرٹری خوراک کی ملاقات،صوبے میں آٹے کی قلت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پیر کو کمانڈر 12کور لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور سے صوبائی سیکرٹری خوراک نے ملاقات کی۔ ملاقات میں دنوں حکام کے درمیان صوبے میں آٹے کی قلت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر کمانڈر 12کور نے نیشنل فوڈ سیکورٹی اور پاسکو سے رابطہ کیا اور صوبے میں گندم کے بحران سے متعلق آگاہ کیا۔ پاسکو اور نیشنل فوڈ سیکورٹی کے حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ گند م کی قلت ختم کر نے کے لئے فوری تر سیل شروع کر دی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ بلو چستان میں آئند ہ 2سے 3روز میں آٹے کی قلت میں بتد ریج کمی آنی شروع ہو جائے گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.