MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

آصف زرداری کے بہنوئی کی ویگو گاڑی چھین لی گئی

0 221

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(مسائل نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری کی بہن و صوبائی وزیر عذرا پیچوہو کے شوہر سے ان کی ویگو گاڑی چھین لی گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبائی وزیر صحت عذرا پیچوہو کے شوہر سابق سیکریٹری صحت فضل اللہ پیچوہو کی گاڑی کو نامعلوم افراد نے شاہراہ فیصل پر چھین لیا۔

- Advertisement -

واقعے کا مقدمہ ڈرائیور عبدالحنان کی مدیت میں بہاردآباد تھانے میں درج کر لیا گیا ہے۔مقدمے کے مطابق فضل اللہ پیچوہو موبائل فون گاڑی میں ہی بھول گئے تھے۔ڈرائیور واپسی دینے آ رہا تھا کہ واردات ہو گئی۔گاڑی میں موبائل فون، لیپ ٹاپ ، 4 لائسنس یافتہ اسلحہ موجود تھے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.