MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عمران صاحب بیرونی دھمکی والا خط میڈیا کو دکھا رہے ہیں جس کے خلاف پیکا کا کالا قانون لائے

0 505

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ترجمان مریم اور نگزیب نے کہا ہے کہ چند صحافیوں کو خط دکھایا جاسکتا ہے تو پارلیمنٹ اور نیشنل سکیورٹی کمیٹی کو کیوں نہیں ۔ اپنے بیان میں مریم اور نگزیب نے کہاکہ عمران صاحب بیرونی دھمکی والا خط میڈیا کو دکھا رہے ہیں جس کے خلاف پیکا کا کالا قانون لائے۔

- Advertisement -

انہوںنے کہاکہ ساڑھے تین سال جسے گونگا، بہرہ اور اندھا بنانے کی کوشش کی، جیلوں میں ڈالا خط تو آپ کے مطابق ایک مہینہ پہلے آیا تھا تو جب اقتدار چلا گیا تب کیوں یاد آیا ۔ انہوںنے کہاکہ چند صحافیوں کو خط دکھایا جاسکتا ہے تو پارلیمنٹ اور نیشنل سکیورٹی کمیٹی کو کیوں نہیں اصل حقیقت یہ ہے کہ سب جھوٹ، دھوکہ اور فریب ہے۔ انہوںنے کہاکہ حقیقت یہ ہے کے کوئی خط اب آپ کو عدم اعتماد سے نہیں بچا سکتا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.