خودکش حملہ اسلامی تعلیمات نہیں، امن، خوشحالی اور ترقی کا راستہ روکنے کی سازش ہے، یار محمد رند
سبی (مسائل نیوز) سینئر سیاست دان و رکن صوبائی اسمبلی چیف آف رند سردار یار محمد رند نے کہا کہ اسلامی تعلیمات نے ہمیشہ امن سلامتی کا درس دیا خودکشی کو حرام قرار دیاگیا خودکش حملہ اسلامی تعلیمات نہیں بلکہ امن خوشحالی ترقی کا راستہ روکنے کی سازش ہے ایسے تخریب کاری کے بزدلانہ حملے کی ہر فورم پر مذمت کرتے ہوں چیف آف رند سردار یار محمد رند نے کہا کہ پشاور پولیس لائن جامع مسجد میں بے گناہ نمازیوں کی شہادت سے دل خون کے آنسو روتا ہے رند قبائل ایسی بزدلانہ تخریب کاری کے خلاف اپنی سیکورٹی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں تخریب کار شرپسند عناصر ملکی امن تباہ کرنے کے درپے ہیں انکے مذموم سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے اقدامات کیے جائیں رند قبائل کے سربراہ چیف آف رند سردار یار محمد رند نے کہا کہ انہوں نے پولیس، لیویز، افواج سمیت عسکری قیادت سمیت عوام کی تخریب کاری کے خلاف قربانیاں ناقابل فراموش ہیں ہزاروں جانوں کے نذرانے پیش کرنے کے باوجود پاکستانی قوم کا تخریب کاری کے خلاف عزم متنرلزل نہیں ہوا اور پوری قوم تخریب کاری کے خاتمہ کے لئے سیکورٹی اداروں کی پشت پر سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے سیکورٹی اداروں نے تخریب کاروں کو جس طرح ماضی میں نکیل ڈالی آج بھی ٹھوس بنیادوں پر اس ناسور کو ختم کرنے کی اشد ضرورت ہے، تخریب کاری ملک بھر میں امن خوشحالی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے اب اس ناسور کو ختم کرتے ہوئے تخریب کاری اور ان کے سہولت کاروں سے کوئی رعایت برتی نہیں جائے گی پشاور سمیت ملک بھر میں پائیدار امن کی بحالی کا خواب ضرور شرمندہ تعبیر کے لئے اقدامات اٹھائیں جائیں ملک دشمنوں کے ناپاک عزائم کو پاکستانی قوم اپنے اتحاد و یکجہتی سے ریزہ ریزہ کر دینگے۔ رند قبائل کے سربراہ سردار یار محمد رند نے کہا کہ پشاور پولیس لائن کی جامع مسجد میں بزدلانہ حملوں میں شہید تمام نمازیوں کے لواحقین کے غم میں پوری قوم برابر کی شریک ہیں۔
- Advertisement -
[…] (مسائل نیوز) پاکستان کی عسکری قیادت کی جانب سے سابق صدر اور سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ […]