MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ختم

1 252

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) وزیراعظم شہاز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں اعلٰی سول اور عسکری قیادت نے شرکت کی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس میں ملکی سلامتی کے امور اور دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی پور غور کیا گیا جبکہ پاک افغان بارڈ،سکیورٹی صورتحال اور دہشت گردی کے حالیہ واقعات کی تحقیقات پر بریفنگ دی گئی۔
اس موقع پر دہشت گردی کے واقعات میں شہید ہونے والوں کیلئے دعا کی گئی۔ ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ عسکری حکام کی جانب سے قومی ایکشن پلان کے تمام نکات پر عملدرآمد یقینی بنانے سے متعلق آگاہ کیا گیا،اجلاس میں مرکز اور صوبوں کے درمیان کوآرڈینیشن بہتر بنانے کے لیے نیکٹا کے کردار،خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشتگردی کے حالیہ حملوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔
قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے،اجلاس میں کیے گئے فیصلوں سے متعلق اعلامیہ جاری کیا جائے گا جبکہ انیٹلی جنس اداروں کی بریفنگ کی روشنی میں قومی سلامتی کمیٹی اہم فیصلوں کی منظوری دے گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل عاصم منیرنے ملاقات کی۔ وزیراعظم اور آرمی چیف کی ہونے والی ملاقات میں ملکی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں بلائے گئے ملکی سلامتی کے اجلاس کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ حالیہ دہشتگردی کے واقعات اور ان کے تدراک کے حوالے سے اقدامات پر بھی گفتگو کی گئی۔ وزیراعظم اور آرمی چیف کے مابین ملاقات میں امن و امان کی صورتحال اور فوج کے پیشہ وارانہ امور سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جمعہ کو طلب کیا گیا، قومی سلامتی کمیٹی کے اس اہم اجلاس میں ملکی معیشت اور سکیورٹی کے معاملات کے ساتھ حالیہ دہشت گردی کے واقعات اور دیگر امور پر غور کیا جائے گا اور اس کے علاوہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں شرکاء کو ملک کی معیشت کے حوالے سے بریفنگ دیں گے۔
وفاقی کابینہ نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ دہشت گردی کی عفریت کو جڑ سے ختم کر دیا جائے گا، امن وامان کی صورتحال پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، وفاقی کابینہ نے دہشت گردی کیخلاف مسلسل جدوجہد پرسیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد (مسائل نیوز)قومی سلامتی کمیٹی نے عمران خان کے معیشت سے متعلق خدشات پر مبنی بیانیہ پر […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.