MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

مصباح الحق کو اہم ذمہ داری دیئے جانے کا امکان

0 82

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے سابق کپتان مصباح الحق کو اہم ذمہ داری دیئے جانے کا امکان ہے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ مصباح الحق کی ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز انٹرنیشنل تقرری کا امکان ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ نے چند دن قبل ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز انٹرنیشنل کیلئے اشتہار دیا تھا۔

- Advertisement -

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اشتہار میں اہلیت کیلئے پہلی مرتبہ سابق ٹیسٹ کرکٹر یا ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹر کی شرط رکھی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاک بھارت تنازع میں ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز انٹرنیشنل عثمان واہلہ کو معطل کیا تھا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.