MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پی ٹی آئی ایک بار پھر سڑکوں پر آنے کو تیار

0 249

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف ایک بار پھر سڑکوں پر آنے کو تیار ہے۔آج سے بجلی اور گیس بحران پر ملک گیر احتجاجی تحریک کا آغاز کرے گی۔ عمران خان مہنگائی کے خلاف ملک گیر احتجاجی تحریک کو تین ہفتے بعد جوائن کریں گے۔ پاکستان تحریک انصاف نے سینیٹر اعظم سواتی کی رہائی کیلئے بھی احتجاج کرنے کا اعلان کیا۔
پارٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پی ٹی آئی فواد چوہدری نے کہا کہ اعظم سواتی کے خلاف 45 مقدمات درج کیے گئے، اعظم سواتی کیس کا فیصلہ محفوظ کرنے والے جج کو تبدیل کردیا گیا، پیر کو اعظم سواتی کی رہائی کیلئے اسلام آباد میں احتجاج ہوگا، پیر کو سینیٹ ممبران اعظم سواتی کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کریں گے، جس عمارت میں اعظم سواتی کو رکھا گیا ہے اس کے باہر احتجاج کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اجلاس میں پنجاب میں حکومت کی تبدیلی پر بھی بات ہوئی، پنجاب اسمبلی میں اس وقت تحریک انصاف کے 190 ممبرز ہیں، حکومت بنانے اور اسمبلی تحلیل کرنے کا حق ہمارا ہے، گورنر ایک غیر آئینی اقدام کا حصہ بنے، گورنر اسمبلی میں پیش ہو کر اپنی پوزیشن واضح کریں۔ فواد چوہدری نے کہا کہ کل سے مہنگائی اور بجلی و گیس لوڈشیڈنگ کے خلاف ملک گیر احتجاج کیا جائے گا اور ہم دوبارہ سڑکوں پر ہوں گے، پورے پاکستان کے لوگوں کو چاہئے کہ وہ باہر نکلیں، تین ہفتوں کے بعد عمران خان اس تحریک کو جوائن کریں گے، حکومت کے گھر جانے تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ٹیکنوکریٹ حکومت کی بازگشت جاری ہے، اگر ٹیکنوکریٹ آئے تو وہ معاملات کو نہیں سنبھال سکیں گے، پہلے تجربوں کی طرح یہ تجربہ بھی ناکام ہوگا، پی ٹی آئی کو ٹیکنوکریٹ حکومت قبول نہیں ہے، کسی بھی قسم کی ٹیکنوکریٹ حکومت کو مسترد کرتے ہیں، پاکستان کے مسائل کاواحد حل انتخابات ہیں، انتخابات پر فوکس کیا جائے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.