عمران خان کی وہ خوبی جس کا اعتراف لیگی رہنما حنا پرویز بٹ بھی کرنے پر مجبور ہوگئیں
لاہور(مسائل نیوز) چیئر مین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے چاہنے والے تو بہت ہیں جو ان پر اندھا دھند اعتماد اور عشق کی حد تک ان سے پیار کرتے ہیں ، لیکن ان کے مخالفین کی تعداد بھی کم نہیں ہے ، جو ہر وقت ان کی خامیوں اور خرابیوں کا تذکرہ کرتے رہتے ہیں ، انہیں میں سے ایک مسلم لیگ (ن )کی رہنما حنا پرویز بٹ ہیں جو ہر وقت اپنے الفاظ اور سوشل میڈیا پر بیانات کی وجہ سے سیاست میں اِن رہتی ہیں، لیکن اس بار ان کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ عمران خان کی برائی کے بجائے تعریف کر رہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں سینئر صحافی منصور علی خان حنا پرویز بٹ سے سوال کرتے ہیں کہ عمران خان کی کوئی ایسی خوبی بتائیں جو آپ کو لگے کہ کاش یہ خوبی مجھ میں ہوتی ، جس پر لیگی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ کہتی ہیں کہ سابق وزیر اعظم عمران خان صاحب کے نروز بہت مضبوط ہیں وہ پریشان نہیں ہوتے اور نہ ہی ہار مانتے ہیں ۔
- Advertisement -
Is that you @hinaparvezbutt? pic.twitter.com/YoDskQ8SO4
— Ihtisham Ul Haq (@iihtishamm) December 29, 2022
[…] میڈیا پر متحرک رہنے والی پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما حنا پرویز بٹ نے اپنی قہقہہ لگاتی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی […]