MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں مزید 294 ملین ڈالر کی کمی

3 212

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اسد عمر نے اسٹیٹ بینک کے ذخائر کم ہونے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی اسد عمر کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں مزید 294 ملین ڈالر کی کمی ہوئی،اسٹیٹ بینک ریزرو امپورٹ کور تاریخی کی کم ترین سطح کے قریب آ گیا ہے۔
اسد عمر نے اپنے بیان میں پی ڈی ایم حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امپورٹڈ حکومت گہرا گڑھا کھود کر پاکستانی معیشت کو ڈبو رہی ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر تقریباً 9 سال بعد پہلی مرتبہ 6 ارب ڈالرز کی سطح سے نیچے آ گئے،اسٹیٹ بینک کے مطابق ایک ہفتے کے دوران مرکزی بینک کے ذخائر 29 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز کی کمی سے 6 ارب ڈالرز سے بھی نیچے آ کر 5 ارب 82 کروڑ 19 لاکھ ڈالرز کی تشویشناک سطح پر پہنچ گئے۔
جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 88 کروڑ 53 لاکھ ڈالرز موجود ہیں،یوں مرکزی بینک کے ذخائر کی سطح کمرشل بینکوں سے بھی کم ہوگئے ہیں۔ ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 11 ارب 70 کروڑ ڈالر کی سطح پر ہیں۔مارچ 2014 کے بعد پہلی مرتبہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر 6 ارب ڈالرز کی سطح سے نیچے آئے۔ دوسری جانب ایک رپورٹ کے مطابق کریڈٹ ریٹنگ میں کمی کے باعث قرض دہندگان پاکستان کو رعایت دینے کو تیار نہیں،جس باعث پاکستان کو اگلے ہفتے 1 ارب ڈالر سے زائد قرضہ واپس کرنا ہوگا۔
پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر پہلے ہی خطرناک سطح پر آ چکے،اس صورتحال میں 1 ارب ڈالرز سے زائد کا قرضہ واپس کرنے پر ملک کے زرمبادلہ ذخائر انتہائی کم ترین سطح پر آ جائیں گے۔ وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا کہ حکومت کو جنوری کے پہلے ہفتے میں خلیجی بینکوں کو دو قرضے واپس کرنے ہوں گے،یہ قرضے ایک سال کی مدت کے لیے اس توقع پر لیے گئے تھے کہ قرض دہندگان میچورٹی کے وقت ان کی مدت واپسی میں توسیع کریں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

3 Comments
  1. […] (مسائل نیوز)اسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر میں 48کروڑ61 لاکھ ڈالر اضافہ […]

  2. […] نیوز) اسٹیٹ بینک نے رمضان المبارک کے دوران دفتری اور کاروباری اوقات کا […]

  3. […] کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا؟ اسٹیٹ بینک نے اعدودوشمار جار ی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.