MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سارے غنڈے جمع کر کے ایم کیوا یم بنا دی گئی،فواد چوہدری

1 229

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے ایم کیو ایم کے مختلف دھڑوں کے انضمام کی خبروں پر ردِعمل دیا ہے۔ فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کراچی کا شہر روشنیوں کا شہر تھا،پھر کسی کو خیال آیا کہ ہماری پارٹی ہونی چاہیے۔سارے غنڈے جمع کر کے ایم کیوا یم بنا دی گئی،دہائیوں تک آگ خون کا کھیل کھیلا گیا۔رہنما تحریک انصاف نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ مشکل سے جان چھوٹی تھی اب پھرخیال آ رہا ہے کہ تحریک انصاف کو روکنا ہے تو بارود کا ڈھیر اکٹھا کر کے شہر میں چراغاں کی کوشش کی جائے۔
یاد رہے کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ایم کیو ایم پاکستان کے دھڑوں کو ایک کرنے کے مشن کا آغاز کر دیا۔انہوں نے سربراہ پی ایس پی مصطفٰی کمال سے اہم ملاقات کی جس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم لوگ کراچی والوں کے دل سے اتر چکے ہیں۔
ہمیں دوبارہ ان کے دل میں اترنا ہے،میں صرف گزارش کر سکتا ہوں لیکن زبردستی نہیں کر سکتا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا میں جوڑنے کے لیے آیا ہوں توڑنے کے لیے نہیں۔ہمیں اب آگے بڑھنا ہے پیچھے نہیں دیکھنا۔گورنر سندھ نے اپیل کی کہ کراچی اور اس کے شہریوں کے وسیع تر مفاد میں تمام اسٹیک ہولڈرز مل بیٹھیں۔اگر ہم آپس میں الجھتے رہے تو یہ شہر کا نقصان ہے۔یہی درخواست مصطفیٰ کمال کے سامنے رکھی تھی وہ میرے پاس آئے تھے۔ خیال رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے مختلف دھڑوں کو ضم کرنے کے لیے گورنرہاؤس کراچی اہمیت اختیار کرگیا۔ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے تمام گروپس کو ایم کیو ایم میں ضم کرنے کا فارمولہ طے کرلیا جب کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے رابطہ کمیٹی کے تمام ارکان کو پی ایس پی سمیت تمام گروپس کو ایم کیو ایم میں ضم کرنے پر راضی کرلیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] شریف (مسائل نیوز) گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ ٹیکنوکریٹ ہو یا سیاسی حکومت،الزام کے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.