حالات کشیدہ،خیبر پختونخوا میں وزیر اعلیٰ کا ہیلی کاپٹر سب سے بڑا مسئلہ بن گیا
اسلام آباد(مسائل نیوز)گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے ہیلی کاپٹر کے استعمال سے متعلق بل پر دستخط کر دیے۔گورنر خیبر پختونخوا غلام علی کا کہنا ہے کہ بل پر دستخط کر دیے ہیں لیکن اختلافی نوٹ بھی لکھا ہے، اختلافی نوٹ لکھا ہےکہ یہ فنانس بل نہیں ہے۔حاجی غلام علی نے لکھا کہ جو لوگ اس سے متاثر ہو رہے ہیں وہ عدالت جائیں گے تب ہی صحیح فیصلہ آئے گا۔