MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

خضدار: نیشنل پارٹی کی خضدار میں پرہجوم پریس کانفرنس، بڑا سیاسی اعلان ، ترقیاتی منصوبوں پر وائٹ پیپر جاری کرنے کا فیصلہ

0 39

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

خضدار(مسائل نیوز) نیشنل پارٹی کی خضدار میں پرہجوم پریس کانفرنس، بڑا سیاسی اعلان ، ترقیاتی منصوبوں پر وائٹ پیپر جاری کرنے کا فیصلہ

نیشنل پارٹی کے عہدیدار و سینیئر رہنماؤں نے آج خضدار پریس کلب میں ایک طاقتور اور جامع پریس کانفرنس کی جس میں موجودہ منتخب نمائندوں کی کارکردگی کو کھل کر تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور شہر کی تباہ حال بنیادی سہولیات، ترقیاتی منصوبوں میں بدعنوانی اور عوامی مسائل پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے سینیئر رہنماؤں نے کہا کہ خضدار کو عملاً ایک لاوارث شہر بنا دیا گیا ہے۔ شہری سہولیات کا ڈھانچہ مفلوج، امن و امان کی صورتحال خراب، ہسپتال اسکول، انٹرنیٹ، بجلی، پینے کا پانی، صفائی اور ٹریفک نظام مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے۔

- Advertisement -

خاص طور پر 2018 سے 2025 تک کے تمام PSDP ترقیاتی منصوبوں پر کڑی تنقید کی گئی۔ رہنماؤں نے الزام عائد کیا کہ ایک ہی شخص ایک فرم کو درجنوں منصوبے الاٹ کیئے جا رہے ہیں،* کئی منصوبے برسوں سے نامکمل پڑے ہیں، معیار انتہائی ناقص ہے اور متعدد منصوبے تو صرف کاغذات میں موجود ہیں، زمین پر ان کا کوئی وجود نہیں۔ نیشنل پارٹی کے دور کے تین منصوبے تاحال ادھورے ہیں، جھالاوان میڈیکل کالج، ویمن یونیورسٹی اور سکندر یونیورسٹی جیسے بڑے منصوبوں کی تکمیل نہ ہونے پر حکومتی غفلت کو کھلے لفظوں میں تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

نیشنل پارٹی کی سینئر قیادت نے متفقہ طور پر ایک تاریخی فیصلہ کرتے ہوئے اعلان کیا کہ خضدار میں 2018 سے 2025 تک کے تمام ترقیاتی منصوبوں کی مکمل تحقیقات کے لیئے ایک جامع وائٹ پیپر جاری کیا جائے گا۔ اس وائٹ پیپر میں منصوبوں کی ناکامیوں، بدعنوانی، غیر شفاف ٹھیکہ جاتی، ناقص نگرانی اور مالی بے ضابطگیوں کو دستاویزی ثبوتوں سمیت عوام کے سامنے رکھا جائے گا۔

رہنماؤں نے کہا کہ نیشنل پارٹی عوامی مسائل سے لاتعلق نہیں رہ سکتی۔ ہم خضدار کے عوام کو بے یار و مددگار نہیں چھوڑ سکتے۔ انہوں نے واضح کیا کہ آج کی پریس کانفرنس کے بعد پارٹی اپنا آئندہ لائحہ عمل جلد عوام کے سامنے لائے گی اور عوامی حقوق کے حصول کے لیئے ہر فورم پر منظم جدوجہد کی جائے گی۔

نیشنل پارٹی ضلع خضدار کے صدر رئیس بشیر احمد مینگل نے دیگر عہدیداروں و سینئر رہنماؤں کے ہمراہ پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ پریس کانفرنس میں ایڈووکیٹ عبدالحمید بلوچ ریجنل سیکریٹری قلات ڈویژن میر اشرف علی مینگل صوبائی فنانس سیکریٹری
میر عبدالرحیم کرد سابق میئر خضدار نادر بلوچ تحصیل صدر خضدار شریک تھے ۔ انہوں نے کہاکہ آج خضدار کو عملاً ایک لاوارث شہر بنا دیا گیا ہے۔ بنیادی شہری سہولیات ، انتظامی نظم اور ترقیاتی منصوبے مکمل طور پر مفلوج ہو چکے ہیں۔ خضدار میں امن وامان کی صورتحال مسلسل خراب ہو رہی ہے۔ جرائم ، بدامنی اور عوامی بے چینی میں اضافہ ہوا ہے، جبکہ حکومت اس صورتحال کو کنٹرول کرنے میں مکمل نا کام نظر آتی ہے لیویز فورس کو پولیس میں ضم کرنے کا حالیہ حکومتی فیصلہ بھی غیرمنطقی اور غیر موثر ثابت ہوا ہے۔ اس طرح کے تجربات پہلے بھی نا کام ہو چکے ہیں اور دوبارہ وہی غلطی دہرائی جارہی ہے خضدار کے ہسپتال ، بنیادی مراکز صحت ، اسکول اور تعلیمی ادارے بری حالت میں ہیں اداروں میں سہولیات، عملے اور معیار دونوں کا شدید فقدان ہے، جس کا براہ راست نقصان شہریوں ،مریضوں اور طلبہ کو ہورہا ہے۔ جبکہ خضدار میں گزشتہ چھ ماہ سے انٹرنیٹ مکمل بند ہے جس کے نتائج انتہائی خطرناک اور تباہ کن ہیں۔ طلبہ آن لائن کلاسز اسائنمنٹس، ٹیسٹ ، ایڈمشنز اور نئے سیشنز سے محروم ہو چکے ہیں یونیورسٹیوں میں پڑھنے والے سیکڑوں طلبہ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے کاروباری افراد، مارکیٹیں ، بینکنگ نظام، آن لائن ٹرانزیکشنز اور ڈیجیٹل برنس مکمل جام پڑا ہوا ہے لوگ اپنے قانونی ، سرکاری اور مالیاتی کام نہیں کر پار ہے۔ یہ انٹرنیٹ بندش عوامی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے اور خضدار کو ڈیجیٹل طور پر الگ تھلگ کر دیا گیا ہے شہر میں طویل دورانیہ کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ مسلسل جاری ہے، جس نے نہ صرف کاروبار کو تباہ کیا ہے بلکہ طلبہ ومریضوں کو بھی شدید متاثر کیا ہے۔ بجلی کی کمی اور غیر معیاری فراہمی کے باعث روز مرہ زندگی سخت متاثر ہو رہی ہے۔ جبکہ 2018 سے 2024 اور 2025 تک منظور ہونے والے پی ایس ڈی پی ترقیاتی منصوبے یا تو مکمل نہیں ہوئے اور اگر کچھ ہو بھی گئے ہیں تو ان کا معیارا نتہائی ناقص ہے بعض منصوبے تو صرف فائلوں میں موجود ہیں، زمین پر ان کا کوئی وجود نہیں جھالاوان میڈیکل کالج خضدار اور وومن یونیورسٹی کمپلیکس اور شہید سکندر زہری یونیورسٹی جیسے اہم منصوبے تا حا…

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.