MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

اسرائیل بہانے بنا کر غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے ،طیب ایردوان

0 73

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ترکی (مسائل نیوز)ترکیے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ اسرائیلی فورسز کی اشتعال انگیزیوں کے باوجود حماس جنگ بندی معاہدہ برقرار رکھے ہوئے ہے۔

استنبول میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر طیب ایردوان کا کہنا تھا کہ اسرائیل بہانے بنا کر غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ غزہ میں 16 ہزار 500 سے زائد طلباء، 830 اساتذہ ، 193 سائنسدانوں ، ماہرین تعلیم اور 270 سے زیادہ صحافیوں کو شہید کیا گیا۔ اسرائیل نے غزہ کے عوام کو بے گھر کرکے خوراک سے بھی محروم کر دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم غزہ جنگ بندی کو برقرار رکھنے، دیرپا امن اور انسانی امداد کی فراہمی کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں ،آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام تک دو ریاستی حل کا دفاع جاری رکھیں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.