اسلام آباد(مسائل نیوز)سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ ہم کسی سے انتقام لینے میں وقت ضائع نہیں کرتے۔جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی جنگ سے تباہ حال ملک کی تعمیر نو کر سکتی ہے تو مہنگائی پر بھی قابو پا سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں دو خطرناک سیلاب آئے لیکن خوراک میں کمی ہوئی اور نہ ہی مہنگائی ہوئی۔
سابق صدر نے مزید کہا کہ ملک کا ہر شہری مہنگائی اور بے روزگاری کا شکار ہے۔ دراصل ہم کسی سے انتقام لینے میں وقت ضائع نہیں کرتے۔ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری میدان میں آ چکے ہیں، فتح عوام کی ہوگی۔ پیپلزپارٹی مہنگائی بھی ختم کرے گی اور خوشحالی بھی لائے گی۔واضح رہے کہ چیرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر ملک بھر میں مہنگائی کے خلاف احتجاج کی کال پر پیپلز پارٹی اسلام آباد کے زیر اہتمام ای الیون اسلام آباد میں بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔
- Advertisement -
جس میں پارٹی اور ملحقہ تنظیموں کے عہدیداران اور جیالے پارٹی پرچموں کے ہمراہ احتجاج میں شریک ہوئے۔ احتجاج مظاہرین حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے۔ مظائرین سے سیکرٹری جنرل۔پیپلز پارٹی سید نیر حسین بخاری نے خطاب میں کہا کہ عمران خان کے وزیر توانائی کہتے ہیں پاکستان سستا ملک ہے وزیر اپنی جیب سے پٹرول، بجلی، گیس سمیت کوئی چیز خود نہیں لیتے ۔
نیر بخاری نے کہا کہ غریب عوام کو مزاق بنایا جا رہا ہے ،38 ماہ میں پاکستان میں لوگوں کی حالت ابتر ہوگی ہے ۔ نیر بخاری نے کہا کہ غریب طبقہ دو وقت کی روٹی نہیں کھا سکتا عوام اور اپوزیشن کو سڑکوں پر آکر عمران خان کی حکومت ختم کرنا ہوگی ۔نیر بخاری نے کہا کہ وزیر خزانہ نے مزید مہنگائی ہونے کا کہہ دیا ہے ان ظالم حکمرانوں کو الوداع کہنے کا وقت آگیا ہے ۔نیر بخاری نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے آئندہ احتجاج کے لائحہ عمل کا اعلان چیرمین بلاول بھٹو خود کریں گے ۔سیکرٹری جنرل نیر حسین بخاری نے جیالوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بلاول بھٹو کے حکم پر مہنگائی کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں تاریخ میں لوگوں نے ایسی مہنگائی پہلے کھبی نہیں دیکھی