MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

حکمران اپنی انا ختم کرکے مذاکرات کے ذریعے مسئلہ حل کریں

1 312

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ حکومت خون خرابے کے ذمہ دار نہ بنیں۔جنگ اخبار کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ حکمران اپنی انا ختم کرکے مذاکرات کے ذریعے مسئلہ حل کریں اور خون خرابہ کے ذمہ دار نہ بنے۔حکمرانوں کے پاس اس کے سوا کوئی چارہ نہیں کہ امن بحال ہو کیونکہ سارا مسئلہ ان کے ذمے لگ رہا ہے۔
حکومتوں کی کوئی انا نہیں ہوتی،امن کے سوا کوئی چارہ نہیں۔ساری صورتحال میں نقصان صرف ملک کا ہو رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کے جوان شہید ہو رہے ہیں، راستوں کی بندش سے لوگ ایمبولینسوں میں مر رہے ہیں کیا وہ کسی سے کم مسلمان ہیں۔شہیدوں کی بیوہ اور بچوں سے کوئی جا کر پوچھیں گے کہ وہ کس کرب میں ہیں۔
دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری واضح کیا ہے کہ پاکستان کی ریاست کو کمزور نہ سمجھا جائے، ہماری سیکیورٹی فورسز مکمل طور پر تیار ہیں، آپ کو ایک حد سے آگے جانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی،ہم کوئی بادشاہت نہیں، قانون کے ماتحت ہیں،کس طرح قانونی تقاضوں کے بغیر سعد رضوی سمیت کسی بھی شخص کو رہا کر سکتے ہیں۔

- Advertisement -

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کالعدم ٹی ایل پی کو خبردار کیا کہ حکومت یہ مذاق زیادہ دیر برداشت نہیں کرسکتی، مظاہرین واپس چلے جائیں، ہم چاہتے ہیں کہ معاملہ تصادم کی طرف نہ جائے لیکن ضرورت پڑی تو ہم کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہیں۔وفاقی وزیر فواد چوہدری نے ٹی ایل پی کے قائدین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جی ٹی روڈ سے واپس اپنے مقامات پر چلے جائیں کیوں کہ حکومت اٴْن سے وہاں بھی مذاکرات کرسکتی ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ جمہوریت میں مذاکرات کے دروازے بند نہیں ہوتے، ہم تحریک طالبان پاکستان سے بھی مذاکرات کر رہے ہیں لیکن تمام مذاکرات آئین اور قانون میں رہتے ہوئے کیے جاتے ہیں۔کالعدم جماعت تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ سعد رضوی کی رہائی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم کوئی بادشاہت نہیں، قانون کے ماتحت ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.