MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کم آمدن گھروں کیلئے 200 ارب روپے سے زائد قرض کی درخواستیں موصول

0 288

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ‏وزیراعظم عمران خان عوام کے لئے اپنا گھر اپنا خواب ممکن بنارہے ہیں، تاریخ میں پہلی بار کم آمدن گھروں کیلئے 200 ارب روپے سے زائد قرض کی درخواستیں موصول ہوئیں۔ وزیر مملکت نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ اب تک78ارب روپےکے قرض منظور جبکہ 18 ارب روپے کے قرض فراہم کیے جاچکے ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ حکومت اور مرکزی بینک نے بینکوں کو قرض منظوری کا عمل مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ فرخ حبیب نے کہا کہ‏کم لاگت والے گھروں کے قرضے کے لئے 57 ہزار درخواستیں موصول ہوئیں جس میں سے 23 ہزار درخواستیں قرضوں کے لئے منظور ہوچکی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بقیہ درخواستوں کی منظوری کا عمل جاری ہے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ کم آمدن والے افراد کی جانب سے گھروں کے لئے قرض درخواستوں میں روزانہ کی بنیادوں پر اضافہ ہورہا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.