MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

گندم کی قیمتوں میں استحکام کیلئے پنجاب حکومت نے جامع حکمت عملی تیار کر لی

0 138

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز)پنجاب حکومت نے گندم کی قیمتوں میں استحکام کیلئے جامع حکمت عملی تیار کر لی۔

- Advertisement -

محکمہ خوراک پنجاب کے حکام کا کہناہے کہ پنجاب میں گندم مارکیٹ پرائیویٹ مافیا کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑی جائے گی،موثر ریگولیشن پالیسی سے گندم مارکیٹ کو مستحکم کیا جائے گا۔ محکمہ خوراک پنجاب کے حکام کے مطابق مقامی خریداری فوڈ سیکیورٹی کا بہترین ذریعہ ہے،پنجاب حکومت گندم کی خریداری اور قیمتوں کو مستحکم کرے گی،کسانوں کو سہارا دینے کیلئے حکومت مقامی گندم خریدنے پر غور کررہی ہے۔

محکمہ خوراک پنجاب کے حکام کے پنجاب اپنے سٹریٹجک ریزروز قائم کرے گا،حکومت نے واضح ہدایات جاری کر دی ہیں،حکومت کے فیصلے سے گندم اور روٹی کی قیمتوں میں استحکام لایا جائے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.