MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پاکستان میں حکومت تبدیلی کے الزامات افسوسناک، کوئی صداقت نہیں۔ امریکی سفیر

0 273

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے پاکستان میں حکومت کی تبدیلی کے الزامات کی سختی سے تردید کر تے ہوئے افسوسناک بھی قرار دے دیا۔انہوں نے دی نیوز کو دئیے گئے خصوصی انٹرویو میں حکومت کی تبدیلی جیسے وسیع پیمانے پر سازشی نظریات کو بدقسمتی سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کے پاکستان کے ساتھ طویل اور انتہائی اہم تعلقات ہیں۔
ہم ایک آزاد،خوشحال اور مضبوط پاکستان دیکھنا چاہتے ہیں۔امریکا کی طرف سسے پاکستان کے ائیر بیس مانگنے کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ فضائی اڈوں کے بارے میں کسی طرح کی کوئی بات نہیں ہوئی۔پاکستان کے جوہری پروگرام پر امریکی تحفظات کے حوالے سے سوال کے جواب میں ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ علاقائی سلامتی اس وقت پاکستان اور اس کے پڑوسیوں کے لیے ایک اہم مسئلہ ہے۔
پاکستان کے ساتھ سول جوہری معاہدہ نہیں کیا تاہم پاکستان کی توانائی کی بڑھتی ہوئی ضروریات پوری کرنے کے حوالے سے تعاون کےلیے پرعزم ہیں۔ڈونلڈ بلوم نے کہا پاکستان کو اپنے موخر قرضوں سے نمٹنے کے لیے راستے تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔امریکا پاکستان کے ساتھ ادائیگیوں کو موخر کرنے کے لیے کام کرے گا۔پاکستان کو اب بین الاقوامی تجارت کے انداز کو بھی بدلنے کے بارے میں سوچنا ہو گا۔
پاک چین تجارت پر امریکی سفیر نے کہا کہ یہاں مسئلہ دراصل یہ ہے کہ پاکستان میں کسی قسم کی سرمایہ کاری کی جا رہی ہے ؟ کیا یہ منصفانہ اور مساوی بنیادوں پر ہے۔ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ موجودہ پاکستانی حکومت معیشت کو دوبارہ پٹری پر ڈالنے کے لیے راستے تلاش کر رہی ہے۔پاکستان میں تمام سرمایہ کاری، چاہے وہ امریکی ہو یا چینی ، شفاف اور یکساں جانچ پڑتال کے بعد کی جانی چاہئیے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.