MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ملک کے 8 شہروں میں سینماء کھولنے کی اجازت دیدی گئی

0 841

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) عالمی وبا کورونا وائرس کے کیسز میں کمی اور ویکسین لگوانے والے افراد کی تعداد میں اضافے کے بعد حکومت نے ملک کے 8 شہروں میں سینما گھروں کو کھولنے کا اعلان کردیا۔

- Advertisement -

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر اعلان کرتے ہوئے کہاکہ راولپنڈی، اسلام آباد سمیت 8 شہروں میں سینما گھروں کو کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ لاہور اور کراچی کی انتظامیہ ویکسینیشن مہم کو بڑھائیں گی تاکہ اگلے 10دنوں میں ان شہروں کے سینما بھی کھل سکیں۔وفاقی وزیر اطلاعات نے اپنی ٹوئٹ میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کے اجلاس میں کیے جانے والے فیصلوں کا نوٹیفیکیشن بھی شیئر کیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.