MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عوامی خدمت میں غفلت یا سستی برداشت نہیں کی جائے گی،وزیراعلیٰ بلوچستان

0 93

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(مسائل نیوز)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں صوبے کے دور دراز علاقوں سے آئے عوامی وفود اور افراد سے ملاقات کی۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں شہریوں نے اپنے مسائل، مشکلات اور مطالبات سے وزیر اعلیٰ کو آگاہ کیا اور تحریری درخواستیں پیش کیں وزیر اعلیٰ نے عوامی مسائل کو بغور سنا اور موقع پر ہی متعلقہ حکام کو فوری کارروائی کی ہدایات دیں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی پالیسی یہ ہے کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے لوگوں کو کوئٹہ آنے کی زحمت نہ اٹھانی پڑے بلکہ ان کے مسائل ضلعی سطح پر ہی حل ہوں اس مقصد کے لیے ضلعی انتظامیہ اور مقامی مشینری کو زیادہ فعال اور جواب دہ بنایا جا رہا ہے تاکہ عوام کو فوری ریلیف ان کی دہلیز پر میسر ہو وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اچھی گورننس صرف کاغذی منصوبوں سے نہیں بلکہ عملی اقدامات سے ممکن ہے ضلعی حکام کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ عوامی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر سنیں اور ہر سطح پر شفافیت اور تیز رفتاری کو یقینی بنائیں انہوں نے خبردار کیا کہ عوامی خدمت میں غفلت یا سستی برداشت نہیں کی جائے گی وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اس موقع پر کہا کہ عوام کی دہلیز پر سہولت پہنچانا ہی حقیقی عوامی خدمت ہے اور یہی ہماری حکومت کا بنیادی نصب العین ہے انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بلوچستان حکومت کا بنیادی مقصد عوامی مسائل کا مستقل اور دیرپا حل ہے شفاف طرزِ حکمرانی، وسائل کی منصفانہ تقسیم اور اداروں کی فعالیت کے ذریعے عوام کو سہولتیں ان کے قریب تر فراہم کی جائیں گی تاکہ ایک مؤثر اور خدمت گزار حکومت کا تصور حقیقت کا روپ دھار سکے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.