MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

آئی ایم ایف ڈیل کیلئے پوری دنیا نے پاکستان کو ووٹ دیا صرف بھارت اور پی ٹی آئی نے پاکستان کو پیسے دینے کی مخالفت کی مفتاح اسماعیل

2 293

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی (مسائل نیوز)نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ کیا عمران خان چاہتے ہیں کہ پاکستان دیوالیہ ہوجائے، کیا شوکت ترین چاہتے ہیں کہ پروگرام خراب ہوجائے؟

- Advertisement -

یہ اس کوجسٹی فائی کرتے ہیں، اسد عمر کو خاموش ہونا چاہئے، پریس کانفرنس نہیں کرنی چاہئے قوم سے معافی مانگنی چاہئے ، آج پاکستان کا جب آئی ایم ایف پروگرام منظور ہوا تو دنیا کے ہر ملک نے ووٹ دیا، صرف ہندوستان اور پی ٹی آئی نے ہمیں پیسے دینے کی مخالفت کی،مفتاح اسماعیل کا پروگرام تو نہیں ہے پاکستان کا پروگرام ہے، صرف ایک ہی پارٹی ہے جو چاہ رہی ہے پروگرام نہ ہوجائے،مجھے یقین ہے کہ ڈار صاحب اور نواز شریف صاحب دونوں خوش ہیں، اگر ڈار صاحب مجھ سے خوش نہیں بھی ہوئے تو خدانخواستہ ڈار صاحب پاکستان کے خلاف کبھی بھی کوئی کام نہیں کریں گے،مفتاح اسماعیل نے مزید کہا کہ جھگڑا صاحب آئے میں نے کہا کہ سیاست کی بات چھوڑ دیں، چلیں آجایئے کیا بات کرنی ہے، انہوں نے کہا کہ آپ نے ہم کو جو پیسے دیئے ہیں وہ ناکافی ہیں تنخواہوں کیلئے، ہم نے کہا کہ بھائی ہم آپ سے پوچھ رہے ہیں آپ نے کتنے لوگ رکھ لیے ہیں، جب قبائلی علاقوں کا انضمام ہوا تو وہاں پر 34ہزار 500لوگ کام کرتے تھے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] آباد (مسائل نیوز)وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ بھارت سے فوڈ آئٹمز لانے کی اجازت کے لیے […]

  2. […] نیوز) تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیر خزانہ شوکت […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.