MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پی ٹی آئی کے غلط فیصلوں کا بوجھ اس حکومت نے اٹھایا

0 251

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے غلط فیصلوں کا بوجھ اس حکومت نے اٹھایا ہے۔پاکستانی سمجھدار ہیں وہ جانتے ہیں کہ کون ملک کے مفاد میں کام کر رہا ہے۔انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوائنٹ اسکورنگ کرنا ہوتی تو آئی ایم ایف سے پروگرام لینے کے لیے مشکل فیصلے نہ لیتے۔
عائشہ غوث پاشا نے کہا کچھ ممالک نے سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے تعاون شروع کر دیا۔انہوں نے کہا کہ سیلاب سے بڑی مشکل کا سامنا ہے۔پوری قوم کے تعاون کی ضرورت ہے۔قبل ازیں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہ حکومت قومی یکجہتی اوراتحاد کیلئے کام کررہی ہے، ہمیں اپنے قومی اقدارکے زریعے حب الوطنی اورسماجی یکجہتی کیلئے کام کرنا ہوگا۔
وزیرمملکت نے کہاکہ حکومت ناراض حلقوں سے مذاکرات پرتوجہ دے رہی ہے تاکہ قومی اتحاد اوریکجہتی کے مقاصد کوحاصل کیاجاسکے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہاکہ قومی یکجہتی اورسماجی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے ڈھانچہ جاتی اصلاحات اور وسائل کی منصفانہ تقسیم ضروری ہے ، حکومت نے اس ضمن میں اپنی توجہ مرکوزکرلی ہے،ڈھانچہ جاتی اصلاحات کاسلسلہ جاری ہے، اس کے ساتھ ساتھ وسائل کی منصفانہ تقسیم بھی ضروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ قومی یکجہتی کیلئے بین المذاہب ہم آہنگی ضروری ہے، اس مقصدکیلئے معاشرے کے تمام طبقات کواپنا کرداراداکرنا ہوگا۔
وزیرمملکت نے کہاکہ ریاست اورشہریوں کے درمیان رابطوں کے فروغ کیلئے اقدامات ضروری ہے، بہتراسلوب حکمرانی سے ریاست اورشہریوں کے درمیان رابطے مزید مضبوط ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان آزادی کے بعد اپنے ابتدائی دور میں بہت سے سنگین مسائل سے گزرا ہے اور اسے جنگوں، معاشی بحرانوں اور دہشت گردی کا بھی سامنا کرنا پڑا جس نے ہماری سماجی واقتصادی ترقی اور قومی ہم آہنگی کو متاثر کیا۔ اس بحران نے ملک کے دیگر صوبوں میں بھی احساس محرومی پیدا کیا جس سے قومی یکجہتی میں دراڑیں پڑنا شروع ہوئیں جن کا دشمن عناصر نے فائدہ اٹھایا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.