پاکستان میں سیلاب سے نقصانات پر ہمدردی کا اظہار
نئی دہلی (مسائل نیوز) بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے پاکستان میں سیلاب سینقصانات پر ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
اپنی ٹوئٹ میں نریندر مودی نے کہاکہ پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی دیکھ کر دکھ ہوا، ہم جانی نقصان پر متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ زخمیوں اور قدرتی آفت سے متاثرہ تمام لوگوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہیں۔بھارتی وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان میں سیلاب کے بعد معمولات کی جلد از جلد بحالی کیلئے پر امید ہیں۔
[…] نیوز) وزارت خزانہ نے سیلاب سے نقصانات پر مبنی رپورٹ وزیراعظم آفس کو ارسال کردی ، جس میں بتایا […]