MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سندھ ہائیکورٹ کا نمرہ کاظمی کی عمر کے تعین کے لیے میڈیکل ٹیسٹ کرانے کا حکم

2 473

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی (مسائل نیوز)سندھ ہائیکورٹ نے نمرہ کاظمی کی عمر کے تعین کے لیے میڈیکل ٹیسٹ کرانے کا حکم دیتے ہوئے اسے شیلٹر ہوم بھیجنے کا حکم ہے۔تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں دعا زہرہ اور نمرہ کاظمی کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت جاری ہے۔پولیس نے نمرہ کاظمی اور اس کے شوہر کو عدالت پہنچایا۔دعا زہرہ اور نمرہ کاظمی کے اہلخانہ بھی عدالت پہنچے۔
آئی جی سندھ کامران فضل اور ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن عدالت پہنچ گئے۔جسٹس اقبال کلہوڑو نے کہا پہلے ہم نمرہ کاظمی کا کیس سنیں گے۔عدالت نے نمرہ کاظمی سے سوال کیا کہ آپ پڑھتی ہیں؟ جس کے جواب میں نمرہ کاظمی نے بتایا کہ میں دسویں کلاس میں ہوں۔جسٹس اقبال کلہوڑو نے کہا کہ آپ کی عمر پھر 18 سال سے تو کم ہو گی، نمرہ نے بتایا کہ پڑھائی کی وجہ سے میری عمر کم لکھوائی گئی،میرا ٹیسٹ کرایا جائے۔

- Advertisement -

جسٹس اقبال کلہوڑو نے ریمارکس دئیے کہ سندھ میں قانون ہے 18 سال سے کم عمر لڑکی شادی نہیں کر سکتی۔سندھ ہائیکورٹ نے کہا کہ ہم آپ کا ٹیسٹ کرائیں گے، اگر آپ کی عمر 18 سال ہوئی تو شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دیں گے۔جس کے بعد عدالت نے نمرہ کاظمی کو شیلٹر ہوم بھیجنے کا حکم دے دیا۔سندھ ہائیکورٹ نے میڈیکل رپورٹ طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 2 جون تک ملتوی کر دی۔
قبل ازیں سندھ ہائی کورٹ نے نمرہ کاظمی اور دعا زہرا کو بازیاب نہ کرانے پر آئی جی سندھ کے خلاف کارروائی کا عندیہ دے دیا اور کہا کہ ایک بچی کو نہیں لاپا رہے، پروفیشنل کرمنلزکو کیسے پکڑیں گی سندھ ہائی کورٹ میں نمرہ کاظمی کیس کی سماعت ہوئی ، دوران سماعت سرکاری وکیل نے بتایا کہ بدقسمتی سے نمرہ نہیں ملی، نمرہ کاظمی نے ویڈیو جاری کی ہے، نمرہ نے کہا ہے سندھ پولیس ہراساں کررہی ہے، اگر وہ آئی اور جان کونقصان ہواتوسندھ پولیس ذمہ دارہوگی، نمرہ کاظمی نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبروبیان قلمبند کرادیا ہے۔
جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے کہا آپ کی پوری مشنری کیا کر رہی ہے، 10منٹ پہلے اس شخص کوگرفتارکیا، ہمیں کوئی ملزم نہیں بچی چاہیے۔عدالت نے تفتیشی افسر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا آپ عدالت سے کھیل رہے ہیں، ہر سماعت پر نئی اسٹوری لے آتے ہیں ، ایک بچی پاکستان میں ہے اور آپ اسے نہیں لاپا رہے، پھرپروفیشنل کرمنلزکو کیسے پکڑیں گی عدالت نے کہا پولیس ایک نارمل بچی کوڈھونڈنہیں پارہی، پولیس بازیاب نہیں کراپا رہی توکیارینجرزکوحکم جاری کریں بچی کو ڈھونڈنے کے بجائیعدالت میں ٹال مٹول کررہے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] (مسائل نیوز) سندھ ہائیکورٹ نے سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی قبر […]

  2. […] نیوز) سندھ ہائیکورٹ نے سابق رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کا پوسٹمارٹم […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.