MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

مریم نواز نے عمران خان کو سیاسی دہشت گرد قرار دیدیا

0 228

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لندن(مسائل نیوز)مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو سیاسی دہشت گرد قرار دے دیا۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ عمران خان کا وقت ختم ہوچکا، اس سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین سے مذاکرات ہونے بھی نہیں چاہئیں، وہ پاکستان کی سیاست میں اسٹیک ہولڈر نہیں ہیں۔ن لیگی نائب صدر نے مزید کہا کہ مذاکرات صرف اسی بات پر ہونے چاہئیں کہ عمران خان کو اس قسم کے شر کو پھیلانے کی اجازت نہیں۔انہوںنے کہاکہ خونی انقلاب کی باتیں کرنے والے کا جمہوریت سے کیا تعلق؟ اسلام آباد جا کر یہ 124 کے بجائے 224 دن بیٹھے۔مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ کسی کو اس کی پروا نہیں کرنی چاہیے، اس کی قسمت میں صرف رونا دھونا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.