MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

جاوید لطیف نے ملکی حالات کا ذمہ دار ” نظریۂ ضرورت ” اورعدالتی فیصلوں کو قرار دیدیا

0 195

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لندن(مسائل نیوزوفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ ملکی حالات کی ذمہ داری عدالتی فیصلوں اور رویئے پر منحصر ہے۔جسٹس منیر سے شروع ہونے والا نظریہ ضرورت کا سلسلہ آج تک ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما (ن)لیگ نے کہا کہ رات 12 بجے دروازہ کھلتا ہے اور کسی کی شنوائی ہو جاتی ہے جبکہ اگر کسی وزیراعظم کو ہائی جیکر بنادیا جائے تو صبح میں بھی دروازہ کھلنے کا نام نہیں لیتا۔لیول پلیئنگ فیلڈ اس وقت یاد آنی چاہیے تھی جب 1999 میں آپ نے نواز شریف کو سزا دی۔ 2018 میں میری قیادت کو الیکشن سے باہر رکھ کر انہیں منصفانہ الیکشن کہا گیا۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا پاکستان صرف ایک لاڈلے کی خواہش کیلئے بار بار الیکشن کروانے کا متحمل ہوسکتا ہے؟۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.