MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ملک کا سیاسی درجہ حرارت زیادہ کرنے میں عمران خان کا بڑا ہاتھ ہے، رانا ثنا اللہ

0 253

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہاہے کہ ملک کا سیاسی درجہ حرارت زیادہ کرنے میں عمران خان کا بڑا ہاتھ ہے، عمران خان نے ملک کو انارکی کی طرف دھکیلا۔

- Advertisement -

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ گزشتہ روزچیف جسٹس نے کہاکہ سیاسی درجہ حرارت کم کیاجائے ،عدالت کے اس جذبے کی قدر کرتے ہیں ،رانا ثنا اللہ کاکہناتھا کہ عمران خان نے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، ملکی سیاسی درجہ حرارت کم کرنے کیلئے جامع مذاکرات کی ضرورت ہے، ان کاکہناتھا کہ میثاق جمہوریت اور میثاق معیشت پر لائحہ عمل تیار کرنا ہوگا، عدالتوں کا احترام اور عدالتی احکامات کی قدر کرتے ہیں ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.