بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں جرنلسٹس پینل کی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
کوئٹہ(مسائل نیوز)سماجی و سیاسی کارکن محترمہ ثناء درانی کا بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات پر جرنسلٹس پینل کی کامیابی پر تہنیتی بیان۔
ثنا درانی نے کہا ہے کہ بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں جرنلسٹس پینل کی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
سینئر رپورٹر منظور احمد کوصدر فرید اللہ خان کو سئنیر نائب صدر ظفر بلوچ کو صدرمنتخب ہونے پر بھی دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں
سئنیر صحافی شاہ حسین ترین کو جنرل سیکرٹری عصمت سمالانی کو فنانس سیکرٹری کفایت علی کو سینئر جوائنٹ سیکرٹری اور عدنان سعید کو جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارکباد ،
- Advertisement -
سئنیر جرنسلٹس سلیم شاہد رضا الرحمان خلیل احمد شہزادہ ذوالفقار ارشد بٹ مرتضیٰ زہری محمد عامر محب اللہ کو اراکین مجلس عاملہ منتخبیونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد
بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں صحافی برادری کی شرکت اور جمہوری انداز میں انتخابات کا انعقاد صحافتی برادری کی جمہوریت صاف شفاف انتخاب کی مشقیں سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی کے لے ایک بہترین مثال ہیں
جمہوری صاف متحرک جوش و جذبے سے بھرپور انتخابات میں صحافیوں کا حقِ رائے دہی استعمال کرنا اس بات کا کھلا ثبوت ہے کہ صحافی برادری اپنے نمائندوں اور ادارے کے مستقبل کے حوالے سے سنجیدہ اور متحرک ہے اور صوبے میں درپیش مسائل کے حل کے لئے بخوبی آگاہ ہیں۔
ہمیں قوی امید ہے کہ نومنتخب عہدیداران کی نوجوان قیادت صحافیوں کے مسائل کے حل آزادی صحافت اور پیشہ ورانہ اقدار کے فروغ کے لیے بھرپور کردار ادا کرے گی۔