لال حویلی سیل ہونے پر شیخ رشید کا بیان سامنے آگیا
راولپنڈی(مسائل نیوز)متروکہ وقف املاک راولپنڈی کی جانب سے لال حویلی کو سیل کیے جانے پر سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا بیان سامنے آیا ہے۔
- Advertisement -
شیخ رشید احمد کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمیں متروکہ وقف املاک بورڈ کی جانب سے کوئی نوٹس نہیں، معاملے کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع کر رہے ہیں۔سابق وزیر داخلہ نے لال حویلی کو مکمل طور پر سیل کیے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میں حویلی میں موجود نہیں تھا، اسلام آباد میں تھا، یہ رات میں مجھے گرفتار کرنا چاہتے تھے، میں ادھر ادھر ہو گیا۔ان کا کہنا تھا یہ لال حویلی ہماری ملکیت ہے، انہوں نے بہانہ بنا کر لال حویلی کو سیل کیا ہے، اگر لال حویلی ہماری ذاتی ملکیت نہیں تو ہمیں چوک پر لٹکا دیا جائے، یہ چاہتے ہیں کہ لوگوں کی توجہ ہٹائی جائے، یہ اب بدمعاشی پر اتر آئے ہیں۔دوسری جانب ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر متروکہ وقف املاک آصف خان ایف آئی اے اور پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ لال حویلی پہنچے اور شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کے 2 یونٹس سمیت 7 اراضی یونٹس سیل کر دیے۔
[…] وزیر داخلہ شیخ رشید کی راولپنڈی میں آبائی رہائشگاہ لال حویلی کو سیل کر دیا گیا، محکمہ متروکہ وقف املاک نے علی الصبح پولیس […]