MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

وزیراعظم کا دورہ بیجنگ، پاکستان چین سے 3 ارب ڈالر قرض کا خواہاں

1 274

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان 3 فروری سے چین کا دورہ اور بیجنگ میں ہونیوالی سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے اور اس موقع پر پاکستان چین سے 3ارب ڈالر کے قرضے اور چھ شعبوں میں سرمایہ کاری کا خواہاں ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق وزیراعظم سیاسی ملاقاتوں کے ساتھ ساتھ فنانس، ٹریڈ اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں چین سے معاونت کی درخواست کرینگے،

- Advertisement -

انکے دورے کا ایجنڈا ترتیب دینے کیلئے حتمی اجلاس منگل کو ہوگا۔وزارت خزانہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ حکومت چین کو3 ارب ڈالر قرضے کی درخواست دینے پر غور کر رہی ہے تاکہ زرمبادلہ کے ذخائر کو مستحکم کیا جا سکے۔ چین پہلے ہی کمرشل قرضوں اور فارن ایکسچینج ریزرو سپورٹ اقدامات کی شکل میں پاکستان کو11 ارب ڈالر دے چکا ہے۔ گزشتہ ماہ پاکستان کو سعودی عرب سے تین ارب ڈالر قرضہ ملا تھا جو پاکستان خرچ کر چکا ہے۔

سعودی قرضہ ملنے سے پہلے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر15.9ارب ڈالر تھے جو رواں ماہ پھر16ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔علاوہ ازیں حکومت چین سے چھ ترجیحی شعبوں میں سرمایہ کاری چاہتی ہے۔ چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ اظفر احسن نے کہا کہ چینی سرمایہ کاروں کو ٹیکسٹائل، فٹ ویئر، فارماسیوٹیکل، فرنیچر، زراعت، آٹوموبائل، اور آئی سیکٹر میں سرمایہ کاری کی دعوت دینگے۔ اس کے علاوہ 75 چینی کمپنیوں کو مشرق وسطیٰ، افریقہ اور باقی دنیا کیلئے سستے ٹریڈ روٹس کے بارے میں ا?گاہ کیا جائیگا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.