شرپسندوں کی سرکوبی کیلئے سیکورٹی فورسز ہر وقت مستعد اور تیار ہیں،ضیا ءلانگو
کوئٹہ(جی این ایم)صوبائی مشیر داخلہ و قبائلی امور میر ضیائ اللہ لانگونے کیچ میں سیکورٹی فورسز دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دہشت گرد اس قسم کے بزدلانہ حملوں سے سیکورٹی فورسز کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ سیکورٹی فورسز ان مٹھی بھر دہشت گردوں کا پیچھا آخری حد تک کریگے۔
- Advertisement -
انہوں نے کہا کہ صوبے کے امن و امان کو بیرونی امداد پر پھلنے والے ملک دشمن عناصر کے ہاتھوں خراب کرنے نہیں دینگے، انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کے جذبہ حب الوطنی اور بلند حوصلوں کی بدولت امن دشمن دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتے،
صوبائی مشیر داخلہ نے کہا کہ شرپسندوں کی سرکوبی کے لیے سیکورٹی فورسز ہر وقت مستعد اور تیار ہیں۔ مشیر داخلہ میر ضیاءلانگو نے اس عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہید اہکاروں کا خون راہیگاں نہیں جاے گا، صوبہ اور ملک میں امن کی بحالی کے لیے جوانوں اور افسروں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ قوم ہمیشہ ان بہادر سپوتوں کی مقروض رہے گی۔ صوبائی مشیر داخلہ نے شہید اہلکاروں کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد ضحت یابی کے لیے دعا کی۔