ہو اوے گارٹنر میجک کوآرڈرینٹ 2022 میں لیڈر نامزد
پاکستان (مسائل نیوز ) ہو اوے کو گارٹنر میجک کوآرڈرینٹ 2022 برائے انٹرپرائز وائرڈ اور وائرلیس LANانفراسٹرکچر میں لیڈر نامزد کر دیا گیا ۔ہو اوے واحد غیر شمالی امریکی وینڈر ہے جو لیڈرز کواڈرینٹ میں بہترین پوزیشن پر ہے۔عالمی انٹرپرائز وائرڈ اور وائرلیس LAN انفراسٹرکچر مارکیٹ میں ایک بہترین سپلائر کے طور پر ہو اوے جامع پروڈکٹ پورٹ فولیو، مصنوعی ذہانت (AI)- اور مشین لرننگ (ML) سے چلنے والا نیٹ ورک مینجمنٹ پلیٹ فارم، وائرلیس فرسٹ سپورٹ، “قابل عمل کرنے کی صلاحیتوں ،وژن کی تکمیل کیلئے کو شاں ہے ۔ہو اوے کی رینج میں کلاڈ کیمپس 3.0 سلوشن، کلاڈ انجن سیریز کے سوئچز، ایئر انجن وائی فائی ایکسیس پوائنٹس (APs) اور ماسٹر این سی ایخودکار اور ذہین نیٹ ورک مینجمنٹ پلیٹ فارم شامل ہیں۔ مینجمنٹ پلیٹ فارم کے ذریعے ہو اوے نے دنیا بھر میں لاکھوں صارفین کی خدمت کی جس سے ہو اوے کو بہت زیادہ پذیرائی ملی ۔ہو اوے ایک لیز ایبل اور قابل فروخت کلاڈ مینجمنٹ پلیٹ فارم ماڈل کیساتھ ساتھ آن لا ئن پریمیسس، ہواوے پبلک کلاڈ اور ایم ایس پی کی ملکیت والے کلاڈ پیش کرکے خود کو دوسرے وینڈرز سے ممتاز کرتا ہے۔ ہو اوے کے کیمپس نیٹ ورکس170سے زیادہ ممالک میں صارفین کو تعلیم، صحت کی دیکھ بھال، مینوفیکچرنگ، فنانس اور توانائی جیسے شعبوں میں مدد فراہم کر رہا ہے ۔