MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

زلفی بخاری کا مبینہ نئی آڈیو لیک پر ردِعمل آگیا

0 231

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز) آڈیو لیکس سامنے آنے کے کئی ہفتوں کے بعد ایک اور کلپ منظر عام پر آگیا جس میں مبینہ طور پر پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو گفتگو کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری کا مبینہ نئی آڈیو لیکس پر ردِعمل آ گیا۔زلفی بخاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ جعلی آڈیوز جیسی حرکت کوئی اخلاق سے گرا ہوا شخص یا حکومت ہی کر سکتی ہے۔
انہوں نے کہا پہلی بھی کہا تھا کہ آڈیو کی فرانزک کے اخراجات اٹھانے کو تیار ہوں۔ایسی جعلی آڈیوز کا مقصد صرف خاندانوں کو نقصان پہنچانے کی ناکام کوشش ہے۔
قبل ازیں لیک ہونے والی ایک مبینہ آڈیو میں بشریٰ بی بی کو سابق وزیر اعظم کے پاس موجود گھڑیوں کی فروخت کے بارے میں بات چیت کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔
21 سیکنڈ پر مشتمل سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی آڈیو میں زلفی بخاری اور بشریٰ بی بی کو گھڑیوں کے بارے میں بات چیت کرتے سنا جاسکتا ہے۔

- Advertisement -

آڈیو کے آغاز میں بشریٰ بی بی نے مبینہ طور پر زلفی بخاری کو بتایا کہ عمران خان کی چند گھڑیاں ہیں، وہ چاہتے ہیں کہ وہ گھڑیاں آپ کو دے دوں تاکہ آپ انہیں فروخت کردیں، یہ گھڑیاں ان کے زیر استعمال نہیں ہیں، اس لیے وہ چاہتے ہیں کہ انہیں فروخت کر دیا جائے۔ مبینہ آڈیو میں بات چیت کا اختتام کرتے ہوئے زلفی بخاری کہتے ہیں کہ جی بالکل مرشد، میں یہ کروں گا۔
سابق وزیر زلفی بخاری یا پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے تاحال معاملے پر رد عمل سامنے نہیں آیا۔مسلم لیگ (ن) کی رہنما حنا پرویز بٹ نے اپنی ٹوئٹ میں سابق وزیر اعظم کی اہلیہ پر وزیر اعظم ہاؤس میں گھڑیوں کے کاروبار میں ملوث ہونے کا الزام لگایا۔انہوں نے کہا کہ یہ ہے ایمان دار عمران خان کی کہانی جن کی بیگم صاحبہ وزیراعظم ہاؤس میں بیٹھ کر گھڑیوں کا کاروبار کر رہی تھیں۔انہوں نے کہا کہ بشری بی بی نے نیازی صاحب کو پکا گھڑی چور ثابت کر دیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.