MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

الحمد اللہ بہتر محسوس کررہا ہوں آپ مجھے جلد دیکھیں گے،حارث رئوف

0 215

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رئوف نے انجری سے صحتیاب ہونے پر اللہ کا شکر ادا کیا ۔ٹوئٹر پر حارث رئوف نے اپنی 2ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے انجری سے صحتیاب ہونے کے حوالے سے ٹوئٹ کی جس میں درج تھا کہ الحمد اللہ اب بہتر محسوس کررہا ہوں آپ مجھے جلد دیکھیں گے، ویڈیو میں حارث کو بولنگ اور بیٹنگ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔دوسری جانب لاہور میں یو ایم ٹی یونیورسٹی دورے کے دوران طالب علم کے سوال پر بھی حارث نے کہاتھاکہ وہ اب ٹھیک ہوگئے ہیں۔مزید برآں نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز کی پلیئنگ الیون میں بھی حارث رف کی شمولیت کی خبریں زیر گردش ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.